ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی جے پی ایم پی ورون گاندھی کو پیلی بھیت میں اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں عدالت کا نوٹس

بی جے پی ایم پی ورون گاندھی کو پیلی بھیت میں اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں عدالت کا نوٹس

Fri, 08 Jul 2016 20:17:25  SO Admin   S.O. News Service

پیلی بھیت؍اتر پردیش، 8؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ضلع و سیشن کورٹ نے سلطان پور سے بی جے پی کے ایم پی ورون گاندھی کو لوک سبھا اسپیکر کے ذریعے عدالت میں حاضر ہونے کے لیے نوٹس بھیجا ہے۔ور گاندھی کو یہ نوٹس 2009کے لوک سبھا انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور نفرت آمیر تقریر کرنے کے معاملے میں درج مقدمے میں ان کو 2013میں الزامات سے بری کر دئیے جانے کے خلاف دائر اپیل کے معاملے میں ہے۔غور طلب ہے کہ 2009میں پیلی بھیت لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے والے ور ون کے خلاف ضلع کے تھانہ برکھیڑا اور کوتوالی صدر میں نفرت آمیز تقریرکرنے اورانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے معاملہ میں دو مقدمے درج ہوئے تھے اور ان مقدموں میں ورون گاندھی کو سی جی ایم کورٹ نے 2013میں ثبوتوں کی عدم موجودگی میں بری کر دیا تھا۔سی جی ایم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مئی 2013میں پہلے سماجی کارکن اسد حیات پھر اتر پردیش حکومت نے ضلع و سیشن کورٹ میں اپیل کی تھی۔تب سے اس معاملے میں کئی تاریخیں آ چکی ہیں، ورون گاندھی کو ان کے پتے پر کئی نوٹس بھیجے گئے لیکن نہ تو سمن پر عمل کیا گیا ، اور نہ ہی ورون گاندھی کسی تاریخ پر عدالت میں حاضر ہوئے ۔سماجی کارکن اسد حیات کے وکیل ایم اے قادری شاکر نے بتایا کہ اسی بنیاد پر انہوں نے اور حکومت کے وکیل دونوں نے عدالت سے ورون کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کی اپیل کی، جس کے بعد عدالت نے لوک سبھا اسپیکر کے ذریعے بی جے پی ممبرپارلیمنٹ کو نوٹس بھیجا ہے، اس معاملے میں اگلی تاریخ 30؍ستمبر 2016ہے۔


Share: